لاہور: لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کی خاتون کی جانب سے اپنے شوہر پر رکھا گیا اعتماد اس وقت مہنگا پڑ گیا جب شادی کے دو سال بعد ہی اس کے شوہر پر 80 تولے سونا چوری کرنے کا الزام لگا۔سوشل میڈیا پر فیصل جاوید نامی شخص سے خاتون کی دوستی جلد ہی رشتے میں بدل گئی۔ دو سال قبل دونوں نے شادی کی اور اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، یہاں تک کہ چند روز قبل خاتون اپنی بہن کے گھر گئی اور پیچھے سے اس طرح دھوکہ دیا گیا جس کی اسے توقع بھی نہیں تھی۔گھر واپسی پر خاتون نے دیکھا کہ گھر سے تقریباً 3 کروڑ روپے کے زیورات غائب ہیں، جس پر فوری طور پر ماڈل ٹاؤن تھانے میں شکایت درج کرائی گئی۔شکایت میں کہا گیا کہ گھر سے 80 تولے سونے کے زیورات غائب ہیں اور کسی قسم کی توڑ پھوڑ یا زبردستی داخلے کا کوئی نشان نہیں ہے۔ابتدائی حالات کو مشکوک دیکھتے ہوئے پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اہل خانہ کو شامل کیا اور خاتون کے شوہر مہر فیصل جاوید کو بھی تفتیش میں شامل کیا اور تین گھنٹے کی سخت پوچھ گچھ کے بعد بالآخر فیصل جاوید نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ملزم نے بتایا کہ اس نے بیوی کی غیر موجودگی میں زیورات چرائے اور گھر میں چھپا رکھے تھے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی نشاندہی پر تمام طلائی زیورات برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔








Leave a Comment