پاکستان کے ابھرتے ہوئے بلے باز صائم ایوب شرمناک فہرست میں شامل ہو گئے۔ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں اومان کے خلاف اوپنر صائم ایوب پہلی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔صائم ایوب کو میچ کی دوسری گیند پر اومان کے بولر شاہ فیصل نے لیگ سائیڈ کی طرف گیند کو کھیلنے کی کوشش میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔صائم ایوب اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں چوتھی بار صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد وہ پاکستان کے اوپنرز کی فہرست میں محمد رضوان اور محمد حفیظ کے برابر آ گئے ہیں۔بابر اعظم چھ صفر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ کامران اکمل پانچ صفر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ان دونوں کے بعد اب صائم ایوب تیسرے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب حسن نواز اور شاہ زیب حسن کے تین تین صفر ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں صائم ایوب کی بیٹنگ اوسط تیس کی دہائی کے اوائل میں ہے جبکہ اسٹرائیک ریٹ 136.22 ہے۔ ماہرین اور شائقین امید کرتے ہیں کہ نوجوان بلے باز مستقبل میں مزید مستقل مزاجی کے ساتھ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔








Leave a Comment