نئی دہلی: سیاست کو کھیلوں میں لانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو سخت جھٹکا لگ گیا، بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کر دیا۔عرضی کو سپریم کورٹ میں جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بنچ کے سامنے سماعت کے لیے پیش کیا گیا اور ججوں نے اس پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔قانون کے چار طالب علموں کی طرف سے پیش ہونے والی وکیل اروشی جین نے عدالت سے درخواست کی کہ اس کی فوری سماعت کی جائے اور استدعا کی کہ اگر میں کیس کو برے طریقے سے پیش کر رہی ہوں تو بھی میری بات سنیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ اس میں کیا عجلت ہے؟ یہ ایک میچ ہے، اسے میچ رہنے دو۔جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ میچ اتوار کو ہے، اس وقت کچھ نہیں ہو سکتا، میچ ہونا چاہیے۔جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بنچ نے بھی اس معاملے کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔








Leave a Comment