لندن: معروف کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان پر برطانیہ میں انڈوں سے حملہ کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو ایک جگہ پر مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے اور ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے لیکن اسی دوران دو افراد نے اچانک ان پر انڈوں سے حملہ کر دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد چاہت فتح علی خان کے سر پر دو انڈے توڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کے سر پر انڈے توڑنے والے لوگوں کے چہرے نظر نہیں آ رہے۔چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملے کے وقت ان کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر بنانے والے لوگ بھی حیران ہیں جب کہ کامیڈین بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں جن لوگوں نے گلوکار پر انڈوں سے حملہ کیا اور فرار ہو گئے انہیں چاہت فتح علی خان کا گانا ‘بدو بڑی’ گنگناتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان پر حملے کی مذمت کی۔سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اگرچہ انہیں چاہت فتح علی خان کا گانا پسند نہیں آیا لیکن ان پر انڈوں سے حملہ کرنا نامناسب ہے۔ صارفین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ چاہت فتح علی خان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔








Leave a Comment