دبئی: پاکستان نے ایشیا کپ میں اومان کے خلاف میچ جیت کر فاتحانہ آغاز کیا اور مخالف ٹیم کو 93 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو 161 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد حارث 66 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔اسی طرح صاحبزادہ فرحان نے 29 اور محمد نواز نے 19 رنز بنائے جبکہ حسن نواز نے 9 اور فہیم اشرف نے 8 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ عمان کی جانب سے شاہ فیصل اور عامر کریم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم کی بیٹنگ شروع سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی، عمان کا کوئی کھلاڑی کریز پر نہ کھیل سکا اور یوں پوری ٹیم 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔عمان کی جانب سے حماد مرزا نے 27 اور عامر کلیم نے 13 رنز بنائے جبکہ محمد ندیم نے 3 اور ونے شاگلہ نے 2 رنز بنائے اور جتیندر سنگھ، سفیان محمود اور شاہ فیصل نے ایک ایک رن بنایا۔دوسری جانب قومی بولرز صائم ایوب، سفیان مقیم اور فہیم اشرف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ پاکستان اپنے دوسرے میچ میں 14 ستمبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا۔








Leave a Comment