اتر پردیش: بھارت میں ماں اپنی نوزائیدہ بچی کو فریج میں بھول گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں ایک خاتون جنم دینے کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی اور اپنی نومولود بچی کو فریج میں بھول گئی۔یہ واقعہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب خاتون نے بچی کو سونے اور فریج میں ڈال دیا۔کچھ دیر بعد بچی کے رونے اور سسکنے کی آوازیں سن کر اہل خانہ نے گھر کی تلاشی لی لیکن بچی کہیں نظر نہیں آئی۔ آخر کار جب ریفریجریٹر کھولا گیا تو بچی بے ہوش پائی گئی جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کو بروقت طبی امداد دی گئی اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون بچے کو جنم دینے کے بعد ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار تھی، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔








Leave a Comment