وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چینی ورکرز کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت تمام آئی جیز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایاکہ سعودی عرب اور چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگز سے بھی ایپکس کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔


Leave a Comment