لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے چوتھے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چوتھے ٹی20 میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
مہمان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے ٹم رابنسن 51 اور ڈین فوکس کرافٹ 34 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ٹام بلینڈل نے 28 اور مائیکل بریسویل نے 27 رنز بنائے، جوش کلارکسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسامہ میر اور افتخار احمد نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے بولنگ کا فیصلہ کیا، ہماری ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد رضوان اور عرفان خان ان فٹ ہیں۔
محمد عامر ، عماد وسیم ، فخر زمان اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
بابر اعظم نے بتایا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ریسٹ دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے پاک نیوزی ٹی20 سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان سیریز کے میچز جیو سپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔


Leave a Comment