آئندہ پانچ سال بھرپور سیاست کرینگے ، وفاق اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرست کرینگے، ٹویٹ
اسلام آباد ( رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نہ کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہورہے ہیں ،آئندہ پانچ سال وہ نہ صرف بھرپور سیاست کرینگے بلکہ وفاق اور پنجاب میں بھی اپنی حکومتوں کی سرپرست کرینگے ۔
اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف واضح کرچکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے واقف ہیں انہیں ان کے اصولی موقف کا پتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں اور ان کے حکم کے پابند ہیں ہم نواز شریف کی سربراہی اور نگرانی میں کام کرینگے ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے وزارت عظمیٰکا عہدہ قبول نہیں کیا اس کا مطلب یہ نہیں کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہورہے ہیں آئندہ پانچ سال وہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق اور پنجاب میں بھی اپنی حکومتوں کی سرپرستی جاری رکھیں گئے ۔


Leave a Comment