اسلام آ باد (رپو رٹر ) سیکیورٹی خدشات کی بنا پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 4 بڑی یونیورسٹیاں غیرمعینہ مدت تک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔ بند کی گئی یونیورسٹیز میں ائیر یونیورسٹی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی شامل ہیں۔ ائیر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ائیر یونیورسٹی میں آج ہونے والا پیپر کینسل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا شہری انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔


Leave a Comment