اسلام آباد (رپو رٹر )دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نجی حیثیت میں افغانستان گئے ہیں، حکومتِ پاکستان اس سلسلے میں ان کے دورے کو سپورٹ نہیں کر رہی۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دورے اور ملاقاتوں پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے،
یہ ایک نجی دورہ ہے، دورے کے بعد مولانا فضل الرحمن سے بریفنگ لیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ حکومت پاکستان کی ایما پر نہیں ہے، وہ دورہ کابل میں حکومتِ پاکستان کی نمائندگی نہیں کر رہے، گورنر قندھار کا دورہ جوائنٹ کورڈینیشن کمیٹی کے سلسلہ میں ہوا تھا۔


Leave a Comment