پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کارکردگی کے ساتھ اپنے موازنے پر انہیں جعلی کنگ قرار دیدیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے دو میچز میں بدترین شکست پر کپتان بابر اعظم سمیت قومی کھلاڑی، سینئرز سمیت شائقین کرکٹ کی بھی کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔
قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور پھر بھارت سے شکست کے بعد کینیڈا کے خلاف اپنی پہلی فتح حاصل کرچکی ہے، ٹیم کا آئرلینڈ کے خلاف میچ ابھی باقی ہے اگر قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف بھی فتح حاصل کرلے تب بھی سپر ایٹ میں کوالیفائی کیلئے امریکا کے بقیہ میچز میں شکست پر انحصار کرے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے ‘ کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے احمد شہزاد کو بابراعظم کے مقابلے ان کے دکھا کر ان سے رائے طلب کی۔


Leave a Comment