سرگودھا(رپو رٹر)سرگودھا کے صوبائی حلقہ پی پی 76 میں مسلم لیگ ن کو شکست دے کر آزاد امیدوار ذوالفقار علی کامیاب قرار پائے جہاں شرح تناسب 48.45 فیصد رہا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے صوبائی حلقہ پی پی 76 میں 2 لاکھ 34 ہزار 710 ووٹران میں ایک لاکھ 13 ہزار 718 مردوخواتین ووٹران نے حق رائے دہی استعمال کیا جن کا شرح تناسب 48.45 فیصد رہا جہاں سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ذوالفقار احمد 36 ہزار 978 ووٹ لیکر پہلے،مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر مہر غلام دستگیر لک 32 ہزار 461 ووٹ لیکر دوسرے،پاکستان پیپلز پارٹی کے مہر محمد یار لک 16 ہزار 835 ووٹ لیکر تیسرے اورآزاد امیدوار محمد اشرف 6 ہزار 836 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے
جبکہ دیگر میں جماعت اسلامی کے محمد ناصر نے 3248 ووٹ،تحریک لبیک کے محمد منیر 3711 ووٹ آزاد میں اسامہ احمہ میلہ نے56 ووٹ،امان اللہ نے 161 ووٹ،حافظ عبدالرحمن ساہی نے 71 ووٹ،خاور عباس نے 816 ووٹ،رضوان عمر نے 138 ووٹ،شفقت عباس 878 ووٹ،طاہر فاروق 813ووٹ،
عبداللہ ممتاز کاہلوں نے 50ووٹ،عبدالوہاب ممتاز نے33 ووٹ،عمران الہی پراچہ نے 5 ہزار 634 ووٹ،عمران رضا نے 192ووٹ،فاروق احمد نے 80 ووٹ،فراز حمید پنوں نے 32ووٹ،محمد اظہر مہلی نے 20ووٹ،محمد نوریز گل نے 102 ووٹ،محمد سبطین شاہ نے 85 ووٹ،محمد شعیب اقبال نے 82 ووٹ،محمد شیر نے 156 ووٹ،محمد عثمان نواز نے 30 ووٹ،مخدوم شہاب الدین نے 41 ووٹ،ملک حامد نواز اعوان نے 23 ووٹ،مہر غلام عباس لک نے 139 ووٹ،مہر محسن رضا نے 76 ووٹ،وسیم عباس نے 79 ووٹ اور ہارون مظفر وڑائچ نے 13 ووٹ حاصل کئے اس حلقہ کا رزلٹ 9 فروری کو جاری کیا گیا ہے۔


Leave a Comment